اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق رکنِ قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق رکنِ قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سپیکر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے سابق رکنِ قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق رکنِ قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سپیکر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے سابق رکنِ قومی اسمبلی جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کی سیاسی و قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پُر نہیں ہو سکے گا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔