اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے چینی ہم منصب ژانگ ڈی ژیانگ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ جمعرات کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں قائدین نے اس امر کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے زیر تحت تمام پروجیکٹس کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے اس منصوبے کو …
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اپنے چینی ہم منصب ژانگ ڈی ژیانگ سے بیجنگ میں ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے چینی ہم منصب ژانگ ڈی ژیانگ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ جمعرات کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں قائدین نے اس امر کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے زیر تحت تمام پروجیکٹس کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے اس منصوبے کو دونوں ملکوں کے علاوہ خطے کے باقی ماندہ علاقوں کے لیے بھی فائدہ مند منصوبہ قرار دیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ چین ایک عظیم ملک ہے اور پاکستان کا آزمودہ دوست ہے۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ یہ تعلق اور رشتہ گزشتہ کئی نسلوں پر محیط ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کو قریب لانے کے لیے متواتر پارلیمانی وفود کا تبادلہ اور باہمی عوامی روابط سے کئی دہائیوں سے جاری تاریخی تعلق داری مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری اور پاک چین تعلقات میںپاکستان کی سیاسی قوتوں کی ہم آہنگی کو بھی اجاگر کیا۔








