اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکائوٹس کو گرین اور موسمیاتی لحاظ سے محفوظ پاکستان کیلئے متحرک ہونا چاہئے ۔ عالمی یوم اسکاؤٹس جو( آج )اتوار کو منایا جارہا ہے، کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پانچ لاکھ سے زائد اسکائوٹس کو مبارکباد دی۔ ایوان صدر …
اسکائوٹس کو گرین اور موسمیاتی لحاظ سے محفوظ پاکستان کیلئے متحرک ہونا چاہئے ، صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یوم اسکائوٹس پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکائوٹس کو گرین اور موسمیاتی لحاظ سے محفوظ پاکستان کیلئے متحرک ہونا چاہئے ۔ عالمی یوم اسکاؤٹس جو( آج )اتوار کو منایا جارہا ہے، کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے پانچ لاکھ سے زائد اسکائوٹس کو مبارکباد دی۔
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ اسکائوٹنگ نوجوانوں کی جسمانی، ذہنی اور روحانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ صدر مملکت نے نوجوانوں کی کردار سازی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے اسکائوٹنگ کو نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے اہم قرار دیا تھا۔ اسکائوٹس کو گرین اور موسمیاتی لحاظ سے محفوظ پاکستان کیلئے متحرک ہونا چاہئے۔
انہوں نے منشیات سے پاک اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار قوم کی تشکیل کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں اسکائوٹس کا کردار ناگزیر ہے۔ انہوں نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں اسکائوٹس کی فعال شمولیت کو بھی ضروری قرار دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن عالمی سطح پر مزید مؤثر کردار ادا کرے گی اور اسکائوٹس قوم کی تعمیر میں مؤثر محرک ثابت ہوں گے۔








