اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے اس مشکل گھڑی میں پاکستان جیسی کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے عالمی برادری اور عالمی مالیاتی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے بات چیت کرتے ہوئے کہیجنہوں نے جمعہ کو ان سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک میں …
اس مشکل گھڑی میں پاکستان جیسی کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے عالمی برادری اور عالمی مالیاتی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے اس مشکل گھڑی میں پاکستان جیسی کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے عالمی برادری اور عالمی مالیاتی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے بات چیت کرتے ہوئے کہیجنہوں نے جمعہ کو ان سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک، اپنے محدود معاشی وسائل کے سبب اس وبا کے مضمرات سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وبا کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکنے اور طبی استعداد کار میں اضافے کیلئے کل ہم نے پریپیرڈنس اینڈ رسپانس پلان کا عالمی سطح پر اجراء کر دیا ہے۔اس پلان سے ہمیں، ٹیسٹنگ کی استعداد کار بڑھانے اور نئی لیبارٹریوں کے قیام میں مدد ملے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان جیسی کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے عالمی برادری اور عالمی مالیاتی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بیرون ملک مقیم، واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے بھرپور کوششیں بروئے کار لانے اور عالمی برادری کی توجہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی زبوں حال معیشت کی طرف مبذول کروانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔








