اطالوی بجٹ میں حکومتی قرضے کو کم کرنا اہم ہو گا، یورپی یونین

برسلز۔ 31 اگست (اے پی پی) یورپی یونین کے اقتصادی و مالیاتی امور کے کمیشنر پیئر موسکوویسی کا کہنا ہے کہ اس کی توقع ہے کہ موجودہ اطالوی حکومت ملکی بجٹ کو یپش کرتے وقت اہم معاملات پر خاص توجہ مرکوز کرے گی۔ موسکوویسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھاری حکومتی قرضے کو کنٹرول کرنا روم حکومت کے مفاد میں ہے۔ موسکوویسی کا اشارہ اٹلی میں اسٹیبلشمنٹ مخالف دو …

برسلز۔ 31 اگست (اے پی پی) یورپی یونین کے اقتصادی و مالیاتی امور کے کمیشنر پیئر موسکوویسی کا کہنا ہے کہ اس کی توقع ہے کہ موجودہ اطالوی حکومت ملکی بجٹ کو یپش کرتے وقت اہم معاملات پر خاص توجہ مرکوز کرے گی۔ موسکوویسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھاری حکومتی قرضے کو کنٹرول کرنا روم حکومت کے مفاد میں ہے۔ موسکوویسی کا اشارہ اٹلی میں اسٹیبلشمنٹ مخالف دو سیاسی جماعتوں کی حکومت کی جانب سے اگلی مالی سال کے بجٹ میں مجموعی قومی پیداوار کے نئے اشاریے اور حکومتی اخراجات میں کمی لانے کی ترجیحات کی جانب ہے۔ روم حکومت اپنا بجٹ رواں برس اکتوبر میں منظور کرنے کے بعد اس کی تفصیلات یورپی یونین کو روانہ کرے گی۔