اطالوی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انزوویچریلیکا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اطالوی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انزوویچریلیکا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ پاک فضائیہ کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) اطالوی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انزوویچریلی نے آج ائےر ہیڈکوارٹر ز کا دورہ کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش …

اطالوی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انزوویچریلیکا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
پاک فضائیہ کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) اطالوی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل انزوویچریلی نے آج ائےر ہیڈکوارٹر ز کا دورہ کیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائےرچےف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کے دوران اطالوی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات و بہادری کو سراہا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ دونوں فضائی افواج باہمی دلچسپی کے شعبوں میںتعاون مزیدکو فروغ دیں گے۔