اعتکاف رضائے الہی کے حصول کااہم ذریعہ ہے،علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

لاہور۔6مارچ (اے پی پی):چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اعتکاف رضائے الہی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اعتکاف کے دوران موبائل فون کے استعمال سے مکمل طور پر اجتناب کرناچاہیے،ماہ رمضان المبارک کی تمام تر عبادات کا محور رضائے الہی کا حصول ہی ہوتا ہے،اعتکاف کا اصل …

لاہور۔6مارچ (اے پی پی):چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اعتکاف رضائے الہی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اعتکاف کے دوران موبائل فون کے استعمال سے مکمل طور پر اجتناب کرناچاہیے،ماہ رمضان المبارک کی تمام تر عبادات کا محور رضائے الہی کا حصول ہی ہوتا ہے،اعتکاف کا اصل مقصد،جہاں شبِ قدرکی تلاش ہے وہیں یہ بھی ہے کہ بندہ صرف اللہ پاک کے ساتھ اپنا تعلق قائم کرے،ساری مصروفیات ترک کرکے اللہ تعالی کے ذکرمیں مشغول ہوجائے تاکہ مخلوق کی بجائے اللہ سے محبت پیدا ہو جائے۔

دورانِ اعتکاف، کوئی خاص عبادت متعین نہیں لیکن تلاوت،ذکر، نفلی عبادات، قضا نمازیں، اور دعاں کا خاص اہتمام کریں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا ہر لمحہ قیمتی ہے،مگر اس کے تینوں عشرے اپنی الگ شان رکھتے ہیں۔پہلا عشرہ ہمیں اللہ کی رحمت کی امید دلاتا ہے،دوسرا ہمیں مغفرت کی خوشخبری دیتا ہے اور تیسرا ہمیں جہنم سے نجات کی نوید سناتا ہے۔اگر ہم اخلاص کے ساتھ عبادت کریں،اپنے اعمال کی اصلاح کریں اور اللہ تعالی سے سچی توبہ کریں تو یقینا ہم اس بابرکت مہینے کی حقیقی برکتوں کو سمیٹ سکتے ہیں۔اللہ تعالی ہمیں رمضان کی قدر کرنے اور اس سے مکمل فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔