اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے جمعرات کو واشنگٹن میں امریکی کانگرس ارکان رپبلکن پارٹی کے دو سینیئر رہنماوں سینیٹر جونی اساکسن اور جوئے ولسن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔سینیٹر جونی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے رکن اور اخلاقیات و رضاکاروں کے امور سے متعلق سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں جبکہ جوئے ولسن ایوان نمائندگان کے رکن …
اعزاز احمد چوہدری کی امریکی اراکین کانگرس سینیٹر جونی اساکسن اور جوئے ولسن سے الگ الگ ملاقاتیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے جمعرات کو واشنگٹن میں امریکی کانگرس ارکان رپبلکن پارٹی کے دو سینیئر رہنماوں سینیٹر جونی اساکسن اور جوئے ولسن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔سینیٹر جونی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے رکن اور اخلاقیات و رضاکاروں کے امور سے متعلق سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں جبکہ جوئے ولسن ایوان نمائندگان کے رکن کے علاوہ خارجہ امور اور آرمڈ سروسز کمیٹیوں میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔سفیر اعزاز چوہدری نے ملاقاتوں کے دوران کانگرس ارکان کو پاک امریکہ تعلقات کے حالیہ تناظر میں تازہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کانگرس ارکان کی توجہ پاکستان کے اقتصادی جائزے اور سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری کی طرف مبزول کرائی ،جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری اور تجارتی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔منگل کو نیویارک میں المناک واقعہ پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے اس قسم کی کارروائیاں ہمیں ان مشترکہ چیلنجوں کی یاد دہانی کراتے ہیں جس کا دونوں ممالک سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور شدت پسندی کیخلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان جنوبی ایشیاءکو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے امریکہ کیساتھ کام جاری رکھے گا۔








