اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی چیلنجر ٹور ایل کلے ٹرافی مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

لندن۔ 22 جون (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی چیلنجر ٹور ٹینس ٹورنامنٹ ایل کلے ٹرافی مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔ انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے اوگو ہمبرٹ اور ان کے رومانوی جوڑی دار …

لندن۔ 22 جون (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی چیلنجر ٹور ٹینس ٹورنامنٹ ایل کلے ٹرافی مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔ انگلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے اوگو ہمبرٹ اور ان کے رومانوی جوڑی دار میریس کوپل کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-4، 4-6 اور 10-4 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

Leave a Reply