اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں ایڈ ہاک ازم اور توسیع کے کلچر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیےانجینئر محمد بلیغ الرحمن

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں ایڈ ہاک ازم اور توسیع کے کلچر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے سربراہان کا تقرر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کرنے کے لئے ماہرین پرمشتمل خود مختار کمیٹی کو یہ ذمہ داری …

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں ایڈ ہاک ازم اور توسیع کے کلچر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے سربراہان کا تقرر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کرنے کے لئے ماہرین پرمشتمل خود مختار کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (فاپواسا) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ قیادت فپواسا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد میں ڈاکٹر پروفیسر فرید خان اچکزئی، ڈاکٹر شہزاد اشرف اور دیگر اراکین شامل تھے۔

Leave a Reply