راولپنڈی ۔ 06جنوری (اے پی پی) ملک کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے پاکستان ایئر فورس کے پہلے پاکستانی سربراہ ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ، جنہوں نے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بنیاد رکھی تھی۔ پاک فضائیہ کے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین سربراہ ایئر مارشل اصغر خان کی نماز جنازہ ہفتہ کو پورے سرکاری …
اعلیٰ سول و عسکری قیادت کا پاکستان ایئر فورس کے پہلے پاکستانی سربراہ ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 06جنوری (اے پی پی) ملک کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے پاکستان ایئر فورس کے پہلے پاکستانی سربراہ ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ، جنہوں نے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بنیاد رکھی تھی۔ پاک فضائیہ کے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین سربراہ ایئر مارشل اصغر خان کی نماز جنازہ ہفتہ کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ یہاں نور خان ایئر بیس پر ادا کی گئی ۔ جس میں وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی ، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمان ، سیاسی رہنماﺅں سمیت ریٹائرڈ اور حاضر سروس اعلیٰ سول و فوجی حکام اور انکے اہل خانہ نے شرکت کی ، تینوں افواج کی نمائندگی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کی ۔ ریٹائرڈایئر مارشل اصغر خان کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹ کر لایا گیا جبکہ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے جنازہ کی جگہ پر انکا تابوت پہنچایا اور اور سلامی پیش کی ۔ بعد ازاں انکی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔96سالہ ایئر مارشل اصغر خان گزشتہ روز جمعہ کی صبح سی ایم ایچ راولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے ، انکے جسد خاکی کو تدفین کیلئے بذریعہ ہیلی کاپٹر آبائی علاقے ایبٹ آباد بھیج دیا گیا ۔







