اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افریقی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہمیں مشترکہ طور پر معاشی استحکام کے لئے کاوشیں کرنا ہو گی، وزارت خارجہ وزارت تجارت کے ساتھ طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میںافریقی ممالک …
افریقی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سفراء کی کانفرنس کے دوسرے روز کے ابتدائی سیشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افریقی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہمیں مشترکہ طور پر معاشی استحکام کے لئے کاوشیں کرنا ہو گی، وزارت خارجہ وزارت تجارت کے ساتھ طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میںافریقی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء کی کانفرنس کے دوسرے روز کے ابتدائی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میں وزارت خارجہ کی طرف سے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وزارت خارجہ وزارت تجارت کے ساتھ ان طے کردہ اہداف کے حصول کے لئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مشترکہ طور پر معاشی استحکام کے لئے کاوشیں کرنا ہو گی۔ ہمارے سفراء کی کاوشیں اس وقت بارآور ثابت ہوںگی جب تمام اسٹیک ہولڈرز قومی جذبے کے ساتھ اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لائیں گے۔ میں سرمایہ کاری بورڈ، وزارت تجارت، اسٹیٹ بینک سب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے وزارت خارجہ کے ساتھ اس اہم موضوع پر منعقدہ سفراء کانفرنس میں شرکت کی اور اپنی قیمتی آراء سے نوازا۔








