اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی کنول شوذب نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں افطار کے نام پر رکھی گئی سیاسی نشست کا مقصد ثواب حاصل کرنا نہیں بلکہ حکومت کے خلاف گٹھ جوڑ تھا، اس اتحاد بین المجرمین کی بنیادی وجہ احتساب ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت پہلے عندیہ …
افطار کے نام پر رکھی گئی سیاسی نشست کا مقصد حکومت کے خلاف گٹھ جوڑ تھا، سب اپنی اپنی کرپشن کے ساتھ سیاست بھی بچانا چاہتے ہیں،کنول شوذب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی کنول شوذب نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں افطار کے نام پر رکھی گئی سیاسی نشست کا مقصد ثواب حاصل کرنا نہیں بلکہ حکومت کے خلاف گٹھ جوڑ تھا، اس اتحاد بین المجرمین کی بنیادی وجہ احتساب ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت پہلے عندیہ دےدیا تھا کہ جب احتساب ہو گا تو یہ گٹھ جوڑ بھی ہو گا، سب اپنی اپنی کرپشن کے ساتھ سیاست بھی بچانا چاہتے ہیں۔ کنول شوذب نے کہا کہ سیاسی وارثوں کو ابو کی فکر ہو نہ ہو لیکن ابو کے بنائے مال کو بچانے کی فکر زیادہ ہے، عوام ان کی اصلیت جانتی ہے اور ان کو پہلے ہی سیاسی اکھاڑے سے نکال کر باہر پھینک چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ اپنے سیاسی وژن اور ملک کی ترقی کا جذبہ لے کر دن رات کام کر رہے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب نے کہا کہ موجودہ حکومت جلد ہی ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے باہر نکال کر اس ملک کو پائیدار ترقی کی جانب گامزن کر ے گی۔








