افغانستان، افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ، حکومت نواز میلیشا کے 2 ارکان ہلاک، 11 زخمی

کابل ۔ 2 اپریل (اے پی پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ کاپیسا میں طالبان کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں حکومت نواز میلیشا کے 2 ارکان ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالشائق شورش نے بتایا کہ جمعرات کی علی الصبح طالبان کے ایک گروپ نے ضلع تگاب کے علاقہ شاہتور نوا میں …

کابل ۔ 2 اپریل (اے پی پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ کاپیسا میں طالبان کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں حکومت نواز میلیشا کے 2 ارکان ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالشائق شورش نے بتایا کہ جمعرات کی علی الصبح طالبان کے ایک گروپ نے ضلع تگاب کے علاقہ شاہتور نوا میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں حکومت نواز 2 ملیشیا ارکان ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔

مزید خبریں