افغانستان ، 1180 پولنگ بوتھوں کے ووٹ منسوخ

کابل ۔ 25 نومبر (اے پی پی) افغانستان کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے تقریبا1180 پولنگ بوتھوں میں ڈالے گئے ووٹوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2400 ووٹنگ مراکز میں سے1169 ووٹنگ مراکز نان بائیومیٹرک ہونے کی بنا پر الیکشن کمیشن کے لئے غیر معتبر ہیں اور الیکشن کمیشن کسی بھی گروہ اور ادارے کے زیراثر نہیں ہے۔ …

کابل ۔ 25 نومبر (اے پی پی) افغانستان کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے تقریبا1180 پولنگ بوتھوں میں ڈالے گئے ووٹوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2400 ووٹنگ مراکز میں سے1169 ووٹنگ مراکز نان بائیومیٹرک ہونے کی بنا پر الیکشن کمیشن کے لئے غیر معتبر ہیں اور الیکشن کمیشن کسی بھی گروہ اور ادارے کے زیراثر نہیں ہے۔ افغانستان کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جب تک 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی گنتی مکمل نہیں ہو جاتی اس وقت تک اس کے ابتدائی نتائج کا اعلان نہیں کیا جائےگا۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے24 صوبوں کی رائے شماری مکمل ہوچکی ہے اور 3 صوبوں میں اب بھی جاری ہے تاہم الیکشن کمیشن نے 7 صوبوں کی دوبارہ گنتی روک دی ہے۔افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج اب تک3 بار ملتوی کیے جا چکے ہیں۔