افغانستان میں امریکی فضائی حملے، ایک ہفتہ کے دوران 28 افغان خواتین اور بچے ہلاک، 16شہری زخمی ہوئے، اقوام متحدہ

نیو یارک ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران افغانستان پر کئے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 28 افغان خواتین اور بچے ہلاک اور 16افراد زخمی ہوئے ہیں۔افغانستان کے لئے اسسٹنٹ مشن (یو این اے ایم اے)کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی ٹاڈا میچی یماموٹو نے ہفتہ کو اپنی ایک بیان میں کہا …

نیو یارک ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران افغانستان پر کئے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 28 افغان خواتین اور بچے ہلاک اور 16افراد زخمی ہوئے ہیں۔افغانستان کے لئے اسسٹنٹ مشن (یو این اے ایم اے)کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی ٹاڈا میچی یماموٹو نے ہفتہ کو اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کو نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پر رہا ہے کہ ایک بار پھر فضائی حملوں میں معصوم خواتین اور بچے نشانہ بنے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے یہ وہاں جاری لڑائی کا ایک اور المیہ ہے۔

Leave a Reply