کابل ۔27دسمبر (اے پی پی):افغانستان میں پیش آنے والے تین مختلف ٹریفک حادثات میں کم از کم تین افراد جاں بحق جبکہ 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ پہلا حادثہ صوبہ زابل کے ضلع شہرِ صفا کے علاقے خواجہ بابا میں پیش آیا، جہاں دو مسافر گاڑیاں آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ صوبائی پولیس کے مطابق اس حادثے میں تین افراد جان کی بازی …
افغانستان میں تین مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی
کابل ۔27دسمبر (اے پی پی):افغانستان میں پیش آنے والے تین مختلف ٹریفک حادثات میں کم از کم تین افراد جاں بحق جبکہ 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ پہلا حادثہ صوبہ زابل کے ضلع شہرِ صفا کے علاقے خواجہ بابا میں پیش آیا، جہاں دو مسافر گاڑیاں آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔
صوبائی پولیس کے مطابق اس حادثے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔ادھرصوبہ جوزجان میں اسی روز پیش آنے والے دو الگ الگ سڑک حادثات میں 12 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ صوبائی پولیس دفتر کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا۔









