اقوام متحدہ۔ 24 فروری (اے پی پی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کے نتیجے میں 2018 ءکے دوران عام شہریوں کی ہلاکت میں 11 فیصد اضافہ ہوا، سال کے دوران 3804 شہری ہلاک ہوئے جودوعشرے قبل جنگ کے آغاز سے اب تک کسی بھی سال ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔اس کے علاوہ 7189 شہری زخمی بھی ہوئے۔ عالمی ادارے کی جانب سے اتوار …
افغانستان میں جاری لڑائی کے نتیجے میں 2018 ءمیں عام شہریوں کی ہلاکت میں11فیصد اضافہ 3804 شہری ہلاک، 7189 زخمی ہوئے جو اب تک کسی بھی سال ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 24 فروری (اے پی پی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کے نتیجے میں 2018 ءکے دوران عام شہریوں کی ہلاکت میں 11 فیصد اضافہ ہوا، سال کے دوران 3804 شہری ہلاک ہوئے جودوعشرے قبل جنگ کے آغاز سے اب تک کسی بھی سال ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔اس کے علاوہ 7189 شہری زخمی بھی ہوئے۔ عالمی ادارے کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2001ءمیں افغانستان میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم 2018 ءکے دوران اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا جو اب تک کسی سال ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہے، اس کی وجہ خود کش دھماکوں اور بمباری کی شرح میں اضافہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال کے دوران 3804 افراد ہلاک ہوئے جو 2017 ءکے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہیں،ان واقعات میں 7189 شہری زخمی بھی ہوئے۔








