افغانستان میں پائیدار امن اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہے، اعزاز احمد چوہدری

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) افغانستان میں پائیدار امن اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔یہ بات امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے منگل کو سینٹ تھامس یونیورسٹی اور بیکرز انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی کے شعبہ انٹرنیشنل سٹڈیز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ القائدہ،داعش اور افغانستان میں …

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) افغانستان میں پائیدار امن اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔یہ بات امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے منگل کو سینٹ تھامس یونیورسٹی اور بیکرز انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی کے شعبہ انٹرنیشنل سٹڈیز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ القائدہ،داعش اور افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال کے چیلنج دونوں ملکوں کو قریبی تعاون اور رابطوں کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو ان مشترکات کی بنیاد پر دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے۔افغانستان سے متعلق انہوں نے کہا کہ افغانستان کا معاملہ مذاکرات کے زریعے حل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک خود مختار،مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان اور خطے میں امن کیلئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں۔دونوں ممالک صنعت،تعلیم،توانائی سے لیکر تجارت،سرمایہ کاری اور صحت سمیت کئی شعبوں میں تعاون کررہے ہیں۔اعزاز احمد چوہدری نے اس موقع پر حاضرین کو پاکستان کے اندر کامیاب سکیورٹی آپریشنز اور بڑھتی ہوئے اقتصادی مواقع سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

Leave a Reply