کابل۔2فروری (اے پی پی):افغانستان کے 18 صوبوں میں 2026 کی پہلی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ، جس کا مقصد5سال سے کم عمر کے 73 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ بنانا ہے۔ شنہوا کے مطابق افغان وزارتِ صحتِ عامہ کے ترجمان شرافت زمان امارخیل نے بتایاہے کہ چار روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے جمعرات تک جاری رہے گی، جس کے دوران ملک کے 34 …
افغانستان میں 2026 کی پہلی انسداد پولیو مہم شروع

مزید خبریں
کابل۔2فروری (اے پی پی):افغانستان کے 18 صوبوں میں 2026 کی پہلی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ، جس کا مقصد5سال سے کم عمر کے 73 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ بنانا ہے۔ شنہوا کے مطابق افغان وزارتِ صحتِ عامہ کے ترجمان شرافت زمان امارخیل نے بتایاہے کہ چار روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے جمعرات تک جاری رہے گی، جس کے دوران ملک کے 34 میں سے 18 صوبوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے قبائلی عمائدین، علما اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے صحت کے کارکنوں سے بھرپور تعاون کریں۔








