افغانستان کوپاکستان کی برآمدات میں کمی ، افغانستان سے درآمدات میں اضافہ

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.22 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اس مدت میں افغانستان کوپاکستان کی برآمدات میں کمی جبکہ افغانستان سے درآمدات میں اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ مارچ کے مہینہ میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات میں 90 فیصدسے زیادہ اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ …

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.22 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اس مدت میں افغانستان کوپاکستان کی برآمدات میں کمی جبکہ افغانستان سے درآمدات میں اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ مارچ کے مہینہ میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات میں 90 فیصدسے زیادہ اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2021 تک کی مدت میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات کاحجم 746.32 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.90 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں افغانستان کوپاکستانی برآمدات کاحجم 790.37 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔تاہم مارچ 2021 میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔

مارچ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کاحجم 116.54 ملین ڈالر رہا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 90.67 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں افغانستان کو61.12 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

مالی سال 2020 میں افغانستان کوپاکستان کی برآمدات کاکل حجم 890.05 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں افغانستان سے درآمدات میں 14.24 فیصداضافہ ہواہے، اس مدت میں افغانستان سے 127.45 ملین ڈالرکی درآمدات ہوئیں ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں افغانستان سے 111.55 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

افغانستان کوپاکستان کی برآمدات میں کمی ، افغانستان سے درآمدات میں اضافہمارچ 2021 میں افغانستان سے درآمدات کاحجم 5.38 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال مارچ میں افغانستان سے 10.44 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔مالی سال 2020 میں افغانستان سے درآمدات پر121.83 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہواتھا۔