اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):رواں مالی سال (2022-23) کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران افغانستان کو پاکستان کی اشیا اور خدمات کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی برآمدات کے مقابلے میں 17.02 فیصد اضافہ ہوا سٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا فروری (2022-23) افغانستان کو مجموعی طور پر 346.522 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو کہ جولائی تا فروری (2021-22) کے دوران …
افغانستان کو اشیاو خدمات کی برآمدات میں 8ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 17.02فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):رواں مالی سال (2022-23) کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران افغانستان کو پاکستان کی اشیا اور خدمات کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی برآمدات کے مقابلے میں 17.02 فیصد اضافہ ہوا
سٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا فروری (2022-23) افغانستان کو مجموعی طور پر 346.522 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو کہ جولائی تا فروری (2021-22) کے دوران 296.109 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 17.02 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔
سال بہ سال کی بنیاد پر، افغانستان کو برآمدات میں فروری 2022 میں 38.222 ملین ڈالر سے 60.49 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اس سال اسی مہینے میں 61.345 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔دریں اثنا، ماہانہ بنیادوں پرفروری 2023 کے دوران افغانستان کی برآمدات میں جنوری 2022 میں 33.598 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 82.58 فیصد اضافہ ہوا۔مجموعی طور پر دیگر ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں آٹھ ماہ کے دوران 9.65 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جو کہ 20.632 بلین ڈالر سے 18.639 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔








