اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان سے افغانستان کو مختلف اشیاءکی برآمدات میں 31.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2017ءسے لیکر مئی 2018ءتک افغانستان کو مختلف اشیاءکی برآمدات سے پاکستان نے 1.402 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 31.02 فیصد زیادہ ہے۔ …
افغانستان کو مختلف اشیاءکی برآمدات میں 31.02 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان سے افغانستان کو مختلف اشیاءکی برآمدات میں 31.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2017ءسے لیکر مئی 2018ءتک افغانستان کو مختلف اشیاءکی برآمدات سے پاکستان نے 1.402 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 31.02 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح افغانستان سے پاکستان کو درآمدات میں 117.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ مالی سال کے 11 ماہ میں افغانستان سے پاکستان کو درآمدات کاحجم 118.48 ملین ڈالر رہا جو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 117.9 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے 11 ماہ میں افغانستان سے درآمدات کاحجم 54.35 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔








