افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑی جائے گی،امریکا نے پاکستان کو کسی قسم کی کوئی امداد نہیں دی،ڈونلڈ ٹرمپ جس امداد کی بات کرتے ہیں اس کے ایک ایک پیسے کا انہیں بتائیں گے، وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑی جائے گی، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو کسی قسم کی کوئی امداد نہیں دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 33 ارب کی جو بات کرتے ہیں ان کے ایک پیسے کا ہم انہیں …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑی جائے گی، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو کسی قسم کی کوئی امداد نہیں دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 33 ارب کی جو بات کرتے ہیں ان کے ایک پیسے کا ہم انہیں بتائیں گے کیونکہ ہم نے افغانستان کی سرحد کے ساتھ اپنے قبائلی علاقوں میں جو آپریشنز کیے ہیں وہ ان کی قیمت تھی، امریکا نے تو پاکستان کو کسی قسم کی کوئی امداد نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا بار بار یہ اصرار کرنا کہ ہم نے پاکستان کو اتنے بلین ڈالرز دئیے جبکہ پاکستان کا اس سے کم از کم 5 گنا زیادہ معاشی نقصان ہوا ہے، ہمارے ہزاروں فوجی شہید ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں عام شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 16 سال سے امریکا کو گراﺅنڈ لائنز آف کمیونیکیشن فری آف کاسٹ دی ہیں، ائیر لائن آف کمیونیکیشن فری آف کاسٹ دی ہیں جبکہ پرویز مشرف کے دور میں انہیں ائیر بیس بھی دئیے گئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply