اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):افغانستان کے دارلحکومت کابل کے محمد علی جناح ہسپتال میں آکسیجن پروڈکشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔افغانستان کے وزیر برائے صحت عامہ احمد جواد عثمانی اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے اتوار کو پلانٹ کا افتتاح کیا۔ افغان مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومت پاکستان نے یہ پلانٹ تحفے میں دیا تھا۔ پلانٹ کی تنصیب سے 200 بستروں پر …
افغانستان کے دارلحکومت کابل کے محمد علی جناح ہسپتال میں آکسیجن پروڈکشن پلانٹ کا افتتاح

مزید خبریں
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):افغانستان کے دارلحکومت کابل کے محمد علی جناح ہسپتال میں آکسیجن پروڈکشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔افغانستان کے وزیر برائے صحت عامہ احمد جواد عثمانی اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے اتوار کو پلانٹ کا افتتاح کیا۔ افغان مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومت پاکستان نے یہ پلانٹ تحفے میں دیا تھا۔ پلانٹ کی تنصیب سے 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال کوڈ 19 کے مریضوں کی ضروریات پورا کرنے کے علاوہ مزید فی گھنٹہ 50 آکسیجن بیلونز کو آکسیجن فراہم کی جاسکے گی۔اس موقع پر پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے کہا کہ پاکستان نےافغانستان کے لئے ایک ارب ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ صرف صحت کے شعبے میں 72 ملین ڈالر کی لاگت سے تین ہسپتال مکمل کئے ہیں جن میں کابل کا جناح ہسپتال ، لوگر کا نائب امین اللہ ہسپتال اور جلال آباد میں نشتر کڈنی ہسپتال شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جناح ہسپتال کابل کو پوسٹ گریجویٹ ٹیچنگ ہسپتال میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے جس میں پاکستان میں تربیت یافتہ ڈاکٹر، پاکستان کے معروف میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی نگرانی میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ جاری رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جناح ہسپتال میں موجودہ سہولیات میں توسیع کر کے وہاں کینسر بلاک اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا بھی منصوبہ ہے۔سفیر نے کہا کہ وہ مذکورہ تجاویز پر وزارت صحت اور وزارت خارجہ کے توسط سے افغان حکومت کے ساتھ قریبی رابطے کر رہے ہیں۔انہوں نے افغان شہریوں کے لئے نئی ویزا پالیسی کے بارے میں بھی وضاحت کی جس میں افغان مریضوں کو خصوصی ترجیح دی جائیگی جبکہ سنجیدہ مریضوں کو طورخم بارڈر پر ویزا جاری کیا جائیگا۔








