افغانستان کے صوبہ غزنی میں سکیورٹی فورسز کا طالبان کے ٹھکانے پر حملہ، 7 عسکریت پسند مارے گئے

کابل ۔ 3 اپریل (اے پی پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں سکیورٹی فورسز کے طالبان کے ٹھکانوں پر حملے میں 7 عسکریت پسند مارے گئے۔ صوبائی حکومت کے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز صوبہ غزنی کے ضلع واغز میں طالبان کی محفل پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 7 عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ آپریشنز کے دوران کوئی سکیوٹی اہلکار یا افغان شہری جاں بحق و زخمی نہیں ہوا۔