افغانیوں اور بنگالیوں کو پاکستان کی قومیت اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کی تجویز وفاقی سرکاری سطح پر زیرغور ہے، وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ افغانیوں اور بنگالیوں کو پاکستان کی قومیت اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کی تجویز وفاقی سرکاری سطح پر زیرغور ہے تاہم ابھی تک کوئی طریق کار وضع نہیں کیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں تحریری طور پر وزارت داخلہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ نادرا جب اور جیسی پالیسی اس معاملے …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ افغانیوں اور بنگالیوں کو پاکستان کی قومیت اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کی تجویز وفاقی سرکاری سطح پر زیرغور ہے تاہم ابھی تک کوئی طریق کار وضع نہیں کیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں تحریری طور پر وزارت داخلہ کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ نادرا جب اور جیسی پالیسی اس معاملے میں جاری کرے گا اس پر عمل کیا جائے گا تاہم ابھی تک اس ضمن میں کوئی طریق کار وضع نہیں کیا گیا۔