افغانی ٹیم کا پہلا دستہ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر ہوم میچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):افغانستان فٹ بال ٹیم کا پہلا دستہ پاکستان کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گیا۔افغان ٹیم کے کھلاڑی نجی ایئرلائن کی پرواز سےبراستہ دبئی اسلام آباد پہنچے ،افغان ٹیم کا دوسرا دستہ آج رات 12بجے جبکہ بعض کھلاڑی براستہ پشاور اسلام آباد پہنچیں گے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):افغانستان فٹ بال ٹیم کا پہلا دستہ پاکستان کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گیا۔افغان ٹیم کے کھلاڑی نجی ایئرلائن کی پرواز سےبراستہ دبئی اسلام آباد پہنچے ،افغان ٹیم کا دوسرا دستہ آج رات 12بجے جبکہ بعض کھلاڑی براستہ پشاور اسلام آباد پہنچیں گے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ 9 اکتوبر کو شیڈول ہے، میچ جناح اسٹڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں