افغان امن معاہدہ سے وزیر اعظم عمران خان کے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے موقف کی تائید ہوتی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ سے وزیر اعظم عمران خان کے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے موقف کی تائید ہوتی ہے۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران نے ہمیشہ یہ کہا …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ سے وزیر اعظم عمران خان کے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے موقف کی تائید ہوتی ہے۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ مذاکرات ہی باہمی تنازعات کے حل کا واحد راستہ ہیں، دوحہ میں ہونے والا افغان امن معاہدہ وزیر اعظم کے ویژن کی گواہی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان عوام نے جنگ کی وجہ سے نقصان برداشت کیا، جو استحکام کے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن خطے میں استحکام کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کا مستحق ہے۔