افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پہلی بار براہ راست امن مذاکرات (کل) ماسکو میں ہونگے

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پہلی بار براہ راست امن مذاکرات (کل)جمعہ کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونگے، امن مذاکرات میں روس نے گیارہ ملکوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں پاکستانی وفد مذاکرات میں شرکت کریگا۔ روسی دفتر خارجہ کے مطابق یہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین اعلی سطح پر ہونے والے پہلے …

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پہلی بار براہ راست امن مذاکرات (کل)جمعہ کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونگے، امن مذاکرات میں روس نے گیارہ ملکوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں پاکستانی وفد مذاکرات میں شرکت کریگا۔ روسی دفتر خارجہ کے مطابق یہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین اعلی سطح پر ہونے والے پہلے براہ راست مذاکرات ہیں۔روس کے وزیر خارجہ ڈپٹی وزراءخارجہ سطح کے مذاکرات کا باضابطہ افتتاح کرینگے۔ افغان حکومت نے امن کونسل کے وفد کو مذاکرات میں بھیجنے کی تصدیق کی ہے جبکہ طالبان نے بھی کہا ہے کہ وہ بھی ایک وفد ماسکو بھیجیں گے۔ سابق افغان صدر حامد کرزئی نے بھی امن بات چیت میں شرکت کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ طالبان کیساتھ امن بات چیت کے کسی بھی امکان کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔ افغان صوبہ بلخ کے سابق گورنر عطا محمد نور کی بھی ماسکو کانفرنس میں شرکت متوقع ہے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں پاکستانی وفد ماسکو میں منعقدہ امن مذاکرات میں شرکت کریگا۔