افغان صدر اشرف غنی کا گورنر ہاﺅس لاہور میں پاک افغان بزنس فورم سے خطاب

لاہور۔28 جون(اے پی پی )افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان ایک لینڈ لا کڈ ملک ہونے کے باوجود وسطیٰ ایشیاءاور جنوبی ایشیاءکے درمیان رابطے کا بہترین ذریعہ بن سکتا ہے‘ افغانستان توانائی کی ترسیل‘ فائبر آپٹک اور ٹرانسپورٹ کے ذرائع کو فروغ دیکر اس رابطے کو نئی جہت دے رہا ہے‘ پاکستان کے دورہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی معاملات پر گفتگو ہوئی‘ افغانستان …

لاہور۔28 جون(اے پی پی )افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان ایک لینڈ لا کڈ ملک ہونے کے باوجود وسطیٰ ایشیاءاور جنوبی ایشیاءکے درمیان رابطے کا بہترین ذریعہ بن سکتا ہے‘ افغانستان توانائی کی ترسیل‘ فائبر آپٹک اور ٹرانسپورٹ کے ذرائع کو فروغ دیکر اس رابطے کو نئی جہت دے رہا ہے‘ پاکستان کے دورہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی معاملات پر گفتگو ہوئی‘ افغانستان میں امن کو ہر صورت یقینی بنائیں گے،وہ گورنر ہاﺅس لاہور میں پاک افغان بزنس فورم سے خطاب کر رہے تھے‘ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور‘ وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت‘ ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد سمیت بزنس کمیونٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے‘ افغان صدر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں کنکٹوےٹی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تجارت اور صنعت کے شعبوں کو وسعت دینے کی غرض سے جامع حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے‘ جس کے تحت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘ افغان صدر نے کہا کہ افغانستان میں 50 ہزار میگا واٹ بجلی کی وسطی اےشاے سے جنوبی اےشےا کے درمیان ترسیل کا پوٹینشل موجود ہے

Leave a Reply