افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک افواج کی موثر زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری،پکتیکا میں شاہین بیس کا امیونیشن ڈپو مکمل تباہ ، جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک افواج کی زمینی اور فضائی موثرکارروائیاں جاری ہیں ، پکتیکا میں شاہین بیس کا ایمونیشن ڈپو مکمل تباہ اور جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی موثر جوابی کاروائیاں جاری ہیں۔ ان کارروائیوں میں افواج پاکستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پکتیکا …

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک افواج کی زمینی اور فضائی موثرکارروائیاں جاری ہیں ، پکتیکا میں شاہین بیس کا ایمونیشن ڈپو مکمل تباہ اور جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی موثر جوابی کاروائیاں جاری ہیں۔ ان کارروائیوں میں افواج پاکستان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پکتیکا میں شاہین بیس کے امیونیشن ڈپو کو مکمل تباہ کر دیا ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے شوال جنوبی وزیرستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور ہوگئے اورافغان طالبان کی اس پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج افغان طالبان کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔