اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسف نے خبرادار کیا ہے کہ طالبان رجیم میں بچوں کی غذائی قلت انسانی المیہ جنم دے سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق یونیسف کی رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ افغان طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا،نا اہل افغان طالبان رجیم میں بچوں کی غذائی قلت المیہ بن گئی۔ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں خوراک …
افغان طالبان رجیم میں بچوں کی غذائی قلت المیہ بن گئی، یونیسف

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسف نے خبرادار کیا ہے کہ طالبان رجیم میں بچوں کی غذائی قلت انسانی المیہ جنم دے سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق یونیسف کی رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ افغان طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا،نا اہل افغان طالبان رجیم میں بچوں کی غذائی قلت المیہ بن گئی۔
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں خوراک تک محدود رسائی نے افغان بچوں میں غذائی غربت کا خطرہ بڑھا دیا ہے،افغانستان میں دو سال سے کم عمر کے تقریباً 90 فیصد بچے غذائی قلت میں زندگی گزار رہے ہیں، 2025 میں، 3.5 ملین بچے غذائیت کی کمی کا شکار، 1.4 ملین شدید خطرے سے دوچار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غذائی قلت کے شکار بچوں میں سے 85 فیصد سے زیادہ کی عمر دو سال سے کم ہے،یونیسیف نے افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت کا پہلا تجزیہ کیا، نتائج تشویشناک نکلے،افغانستان کے صوبہ بامیان کے 54 فیصدسے زائد بچے شدید غذائی غربت کے خطرے میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم کو خطے میں دہشتگردی پھیلانے پر وسائل صرف کرنے کی بجائے معصوم زندگیوں کو بچانے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔








