افغان طالبان رجیم کی بے حسی اور نا اہلی سے افغانستان میں ادویات کا بُحران سنگین

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):افغانستان پرقابض عسکریت پسندطالبان رجیم نے ادویہ بُحران کی شکل میں ایک اورانسانی المیہ کو جنم دے دیا،افغانستان میں ادویات کی قلت اور ناقص ادویہ کی بھرمار سے لاکھوں انسانی زندگیاں داؤ پرلگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق افغان جریدہ ہشت صبح نے بھی ادویات کے شدید بحران کی تصدیق کی اور رپورٹ میں واضح کیا کہ افغان طالبان رجیم کی طرف سے پاکستان سے آنے والی ادویہ …

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):افغانستان پرقابض عسکریت پسندطالبان رجیم نے ادویہ بُحران کی شکل میں ایک اورانسانی المیہ کو جنم دے دیا،افغانستان میں ادویات کی قلت اور ناقص ادویہ کی بھرمار سے لاکھوں انسانی زندگیاں داؤ پرلگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق افغان جریدہ ہشت صبح نے بھی ادویات کے شدید بحران کی تصدیق کی اور رپورٹ میں واضح کیا کہ افغان طالبان رجیم کی طرف سے پاکستان سے آنے والی ادویہ درآمدات پر پابندی کے بعدسے ملک میں ادویات بحران سنگین ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق غیرمعیاری اور مہنگی ادویات کی مارکیٹ میں بہتات سے صحت عامہ کو شدید خطرات لاحق ہوگئے، بچے،حاملہ خواتین اوردائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کی زندگیاں شدید خطرے میں پڑگئیں،ناقص ادویات بے اثرثابت ہونے کیوجہ سے مریض سمگل شدہ ادویہ استعمال کرنے پرمجبور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ پر طالبان رجیم نے پاکستان سے ادویات کی درآمد بند کردی تھی،افغان طالبان رجیم کی انسان دشمن پالیسیاں مستقبل میں ایک مہلک ترین صحت کے بحران کی طرف اشارہ ہے۔

مزید خبریں