افغان طالبان کا قندوز کے بعد پل خمری پر بڑا حملہ، شہر میں شدید لڑائی جاری

کابل۔ یکم ستمبر (اے پی پی) افغان طالبان نے اتوار کو افغان صوبہ بغلان کے دارالحکومت پ±ل خمری پر بڑا حملہ کیا ہے۔امریکی اور فرانسیسی خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران ان کی طرف سے یہ دوسرے افغان شہر پل خمری پر حملہ ہے جس کی آبادی دو لاکھ کے قریب ہے اور یہ کابل سے 230 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اس سے ایک …

کابل۔ یکم ستمبر (اے پی پی) افغان طالبان نے اتوار کو افغان صوبہ بغلان کے دارالحکومت پ±ل خمری پر بڑا حملہ کیا ہے۔امریکی اور فرانسیسی خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران ان کی طرف سے یہ دوسرے افغان شہر پل خمری پر حملہ ہے جس کی آبادی دو لاکھ کے قریب ہے اور یہ کابل سے 230 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اس سے ایک روز قبل ہفتہ کو طالبان نے افغان شہر قندوز پر حملہ کیا تھا۔ پل خمری پر حملہ افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کے اتوار کو کابل پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد کیا گیا ۔امریکی مندوب کے اس دورے کا مقصد افغان حکومت کوطالبان کے ساتھ معاہدے بارے اعتماد میں لینا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی طرف سے قندوز اور پ±ل خمری پر تازہ حملے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش ہو سکتے ہیں۔ اس وقت افغانستان کا نصف کے قریب علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے ۔افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں شریک امریکی خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ فریقین امن معاہدے کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں