افغان طالبان کی پاکستان پر بلا اشتعال جارحیت کیخلاف عوام کا پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجتی، بیرونی جارحیت پر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):افغان طالبان کی پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت کیخلاف عوام نے پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے عوام اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔افغان طالبان کومؤثر جواب دینے پر پاکستان کے عوام نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):افغان طالبان کی پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت کیخلاف عوام نے پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے عوام اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔افغان طالبان کومؤثر جواب دینے پر پاکستان کے عوام نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ پاک فوج کے بھر پور جواب نے افغان طالبان کے منہ بند کر دئیے ہیں،ہم نے افغانیوں کی خدمت کی مگر انہوں نے مودی کی گود میں بیٹھ کر ہم پر حملہ کیا، اللہ تعالیٰ پاک فوج کو مزید طاقت اور ہمت دے ،ہم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں، ملکی دفاع میں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، جوبھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےدیکھے گا اس کی آنکھ نکال دیں گے، افغان طالبان فورسز کی بلااشتعال جارحیت کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ۔

بلوچستان کے شہریوں نے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی 40 سال پاکستان نے مہمان نوازی کی ، افغان طالبان نے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا ،جارحیت سے پہلے افغان طالبان کو پاکستان کے احسانات کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا ،افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ،حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کو اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل تائید کرتے ہیں،

بھارت اپنی جنگ ہارنے کے بعد اپنی پراکسی افغان طالبان کے ذریعے پاکستان میں بد امنی پھیلا رہا ہے،افغانستان کی جانب سے شہری آبادیوں جبکہ پاکستان کی جانب سے صرف طالبان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔