افغان طالبان کے ساتھ روسی امن مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوں گے، امریکا

واشنگٹن۔ 23 اگست (اے پی پی) امریکا نے روس کی قیادت میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں شریک ہونے کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔ اس مناسبت سے امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ امن مذاکرات افغان تنازعے کے لیے مفید اور نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتے۔ واشنگٹن سے یہ بھی کہا گیا کہ امریکا ایسی افغان امن کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو انجام …

واشنگٹن۔ 23 اگست (اے پی پی) امریکا نے روس کی قیادت میں ہونے والے افغان امن مذاکرات میں شریک ہونے کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔ اس مناسبت سے امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ امن مذاکرات افغان تنازعے کے لیے مفید اور نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتے۔ واشنگٹن سے یہ بھی کہا گیا کہ امریکا ایسی افغان امن کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو انجام کار کسی دائمی امن سمجھوتے تک پہنچ سکیں۔ دوسری جانب طالبان نے چار ستمبر کو ماسکو میں افغان امن مذاکرات میں اپنی شرکت کو یقینی بتایا ہے۔ طالبان کی ان امن مذاکرات میں شرکت کی تصدیق روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے منگل اکیس اگست کو کی تھی۔