اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) امریکی خصوصی ایلچی برائے افغانستان مفاہمتی عمل سفیرزلمے خلیل زاد نے کہا ہے افغان فریقین کے درمیان جامع امن معاہدہ میں کسی بھی ملک کی سر زمین دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے سے متعلق ضمانتیں وسیع تر علاقائی معاشی انضمام، روابط استوار کرنے اور ترقی میں مددگار ثابت ہوں گی۔ جمعہ کو امریکی سفارتخانہ کے مطابق خصوصی ایلچی برائے افغانستان مفاہمتی …
افغان فریقین کے درمیان جامع امن معاہدہ میں دی جانے والی ضمانتیں وسیع تر علاقائی معاشی انضمام، روابط استوار کرنے اور ترقی میں مددگار ثابت ہوں گی،سفیرزلمے خلیل زاد
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) امریکی خصوصی ایلچی برائے افغانستان مفاہمتی عمل سفیرزلمے خلیل زاد نے کہا ہے افغان فریقین کے درمیان جامع امن معاہدہ میں کسی بھی ملک کی سر زمین دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے سے متعلق ضمانتیں وسیع تر علاقائی معاشی انضمام، روابط استوار کرنے اور ترقی میں مددگار ثابت ہوں گی۔ جمعہ کو امریکی سفارتخانہ کے مطابق خصوصی ایلچی برائے افغانستان مفاہمتی عمل سفیرزلمے خلیل زاد نے یکم اور دو اگست کو اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاکستانی قیادت کے ساتھ افغان امن عمل میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقاتوں میں سفیر خلیل زاد نے افغان امن عمل میں ہونے والی مثبت پیش رفت اور آئندہ کے اقدامات کی نشاندہی کی۔ انہوں نے امن عمل میں پاکستان کے کردار کے بار ے میں تبادلہ خیال کیا اور ا±ن مثبت اقدامات کے بارے میں بھی بات کی جو پاکستان کرسکتا ہے۔ سفیر خلیل زاد نے افغانستان اور پاکستان میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے تذکرہ کیا کہ جامع امن کا قیام افغانستان اور پاکستان سے قابل اعتبار ضمانت کا متقاضی ہے کہ کسی بھی ملک کی سر زمین دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ افغان فریقین کے درمیان جامع امن معاہدہ میں سرِ فہرست یہ ضمانتیں وسیع تر علاقائی معاشی انضمام، روابط استوار کرنے اور ترقی میں مددگار ثابت ہوں گی۔









