اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم افغان عوام کو قابل قبول مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے پر امن حل کے خواہاں ہیں۔پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔یہ بات انہوں نے افغانستان میں اقوام متحدہ امدادی مشن (یو این اے ایم اے )کیلئے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی ڈیبرا لیونز ست بات چیت …
افغان مسئلے کے پر امن حل کے خواہاں ہیں،پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈیبرا لیونز ست سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم افغان عوام کو قابل قبول مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے پر امن حل کے خواہاں ہیں۔پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔یہ بات انہوں نے افغانستان میں اقوام متحدہ امدادی مشن (یو این اے ایم اے )کیلئے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی ڈیبرا لیونز ست بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان شروع سے کہتا آ رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ہم، افغانوں کو قابل قبول مذاکرات کے ذریعے، افغان مسئلے کے پر امن حل کے خواہاں ہیں۔پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کوششیں جاری رکھے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن، خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔پاکستان، گذشتہ چار دہائیوں سے، افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی باوقار، مرحلہ وار، وطن واپسی کو افغان امن عمل کا لازمی حصہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، نے کرونا عالمی وبائی چیلنج کے باوجود، افغان حکومت کی اپیل پر افغانستان کے ساتھ تجارتی راستوں کو کھولا۔پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔








