افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گرد حملہ پر شدیداحتجاج

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پاکستان میںافغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے افغان سرزمین سے باجوڑ ایجنسی میں دہشت گرد حملہ پر شدیداحتجاج کیا گیا، 13 نومبر کو ہونے والے اس واقعہ میں کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی کے نتیجہ میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان ناظم الامور کو منگل کو …

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پاکستان میںافغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے افغان سرزمین سے باجوڑ ایجنسی میں دہشت گرد حملہ پر شدیداحتجاج کیا گیا، 13 نومبر کو ہونے والے اس واقعہ میں کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی کے نتیجہ میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان ناظم الامور کو منگل کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاک۔افغان سرحد کے قریب تعینات سیکورٹی فورسز پر افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے جو بارڈر مینجمنٹ مستحکم کرنے میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply