لاہور ۔11اکتوبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کر نا چاہتا ہے، افواج پاکستان اور حکومت سمیت تمام ادارے ملک دشمنوں کیخلاف متحد ہیں، امریکی جریدے فا رن پا لیسی نے بھی بھارت کی دہشت گردی کو بے نقاب کر دیا ہے،پاکستان میں فرقہ واریت کے فروغ کے بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے تمام مذہبی طبقات …
افواج پاکستان اور حکومت سمیت تمام ادارے ملک دشمنوں کیخلاف متحد ہیں، گور نر پنجاب چوہدری محمد سرورکی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور ۔11اکتوبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کر نا چاہتا ہے، افواج پاکستان اور حکومت سمیت تمام ادارے ملک دشمنوں کیخلاف متحد ہیں، امریکی جریدے فا رن پا لیسی نے بھی بھارت کی دہشت گردی کو بے نقاب کر دیا ہے،پاکستان میں فرقہ واریت کے فروغ کے بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے تمام مذہبی طبقات کو بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا چاہیئے۔ وہ اتوار کے روز رائے ونڈ روڈ پر نامور بزنس مین سعد اشرف اور درمان اشر ف کے شور روم کا دورہ کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ الحمد للہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا اور ملک کو آج درست سمت پر گامز ن کر دیا ہے جس کی وجہ سے بیرونی سر مایہ کاری میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں بھی بزنس کمیونٹی کا حکومت پر مکمل اعتماد بڑھ رہا ہے، انڈسڑی سمیت تمام سیکٹر میں کورونا کے بعد تیزی کیساتھ معاشی سر گرمیاں شروع ہو چکی ہیں اور ملک میں روزگارکے نئے مواقعے بھی مل رہے ہیں۔ چوہدری محمدسرور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت آرا یس ایس کے انتہا پسندانہ ایجنڈے کی تکمیل کررہی ہے، امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی بھارت کی دہشت گردی کو بے نقاب کر دےا ہے، انڈین دہشت گرد پاکستان کا بھی امن تباہ کر نا چاہتے ہیں مگر ہم ان کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن اپنے سےاسی مقاصد کےلئے ملک میں انتشار اور قومی اداروں کو کمزور کر نے کی پالیسی پر چل رہی ہے جو کسی بھی صورت ملک وقوم کے مفاد میں نہیں جب بھارت پاکستان کے خلاف سازشیں کررہا ہے تو ان حالات میں پاکستان کسی بھی طر ح سےاسی انتشار اور عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لئے اپوزیشن کو چاہئے وہ احتجاجی جلسوں کی پالیسی پرنظر ثانی کر ے اور ملک میں استحکام کے لئے پار لیمنٹ کے اپنا کردار ادا کر ے ۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے خاموشی ختم کریں اور بھارت کو باقاعدہ طور پر دہشت گرد ملک قرار دیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی بھارتی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کر ناہوگا کیونکہ بھارت کی دہشت گردکی وجہ سے پورے خطے میں امن دائو پر لگ چکا ہے، خطے میں پا ئیدار امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کا بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے اور پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔








