اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) اقتصادی تعاون تنظیم کی صدارت پاکستان کے حوالے کردی گئی۔ بدھ کو جمہوریہ آذربائیجان کی جانب سے اقتصادی تعاون تنظیم کی روٹیٹنگ صدارت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حوالے کی گئی۔ آذربائیجان نے 16 اکتوبر 2012ءکو 12ویں ای سی او سربراہ اجلاس میں صدارت سنبھالی تھی۔ 13ویں ای سی او سربراہ اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔ ای سی او ایک دس رکنی …
اقتصادی تعاون تنظیم کی صدارت پاکستان کے حوالے کردی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) اقتصادی تعاون تنظیم کی صدارت پاکستان کے حوالے کردی گئی۔ بدھ کو جمہوریہ آذربائیجان کی جانب سے اقتصادی تعاون تنظیم کی روٹیٹنگ صدارت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حوالے کی گئی۔ آذربائیجان نے 16 اکتوبر 2012ءکو 12ویں ای سی او سربراہ اجلاس میں صدارت سنبھالی تھی۔ 13ویں ای سی او سربراہ اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔ ای سی او ایک دس رکنی علاقائی تنظیم ہے جس میں ایران‘ پاکستان ‘ ترکی‘ افغانستان‘ آذربائیجان‘ قزاخستان‘ کرغزستان‘ تاجکستان‘ ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔








