اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہی اجلاس میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں بشمول سیاسی آزادی، خود مختاری اور علاقائی اتحاد، ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات اور تنازعات کے پرامن حل پر عمل پیرا رہنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا‘ ای سی او کے فعال کردار کے ذریعے درپیش مختلف …
اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ

مزید خبریں
اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہی اجلاس میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں بشمول سیاسی آزادی، خود مختاری اور علاقائی اتحاد، ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات اور تنازعات کے پرامن حل پر عمل پیرا رہنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا‘ ای سی او کے فعال کردار کے ذریعے درپیش مختلف مسائل کو حل کرنے اور خطہ اور اس کے عوام کے مشترکہ فائدہ میں مواقع کو بروئے کار لانے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا‘ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی قیادت میں13واں ای سی او سربراہ اجلاس کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ بدھ کو 13ویں ای سی او سربراہ اجلاس میں منظور کئے گئے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت نے 13 ویں سربراہی اجلاس میں ای سی او پروگراموں اور منصوبوں پر عملدرآمد میں پیشرفت کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ای سی او خطہ کے مشترکہ مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہی اجلاس کے شرکاءنے قرار دیا کہ وہ ای سی او خطہ میں اقتصادی ترقی، مشترکہ خوشحالی، علاقائی اتحاد اور امن و استحکام کیلئے تنظیم کے اہداف و مقاصد کو عملی شکل دینے کیلئے اپنی سیاسی خواہش اور مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ای سی او کے اسلام آباد اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی رکنیت سازی میں توسیع کی سلور جوبلی مکمل ہونے سے ترقی کیلئے علاقائی تعاون بڑھانے کے امکانات کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔ اعلامیہ میں قرار دیا گیا کہ ای سی او میں توسیع اور اس میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کو مکمل رکنیت دینے کے ساتھ ساتھ مبصر کی حیثیت سے شمولیت کی خواہشمند ریاستوں اور اداروں کا بھی خیرمقدم کیا جائے گا جس سے تنظیم کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ سربراہی اجلاس میں ازمیر ٹریٹی کے اصولوں اور مقاصد سے متعلق عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف معاہدوں کے تحت تعاون کے فریم ورکس کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اسلام آباد اعلامیہ میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں بشمول سیاسی آزادی، خود مختاری اور علاقائی اتحاد، ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات اور تنازعات کے پرامن حل پر عمل پیرا رہنے کا عزم دوہرایا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ای سی او کے فعال کردار کے ذریعے درپیش مختلف مسائل کو حل کرنے اور خطہ اور اس کے عوام کے مشترکہ فائدہ میں مواقع کو بروئے کار لانے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا۔








