اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں‘ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے‘ ان کی خوشیوں میں شریک اور ساتھ ہیں ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم …
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے‘ ان کی خوشیوں میں شریک اور ساتھ ہیں، سینیٹر عبدالقیوم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں‘ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے‘ ان کی خوشیوں میں شریک اور ساتھ ہیں ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ محمد نواز شریف کو مقدمات کا سامنا آئندہ عام انتخابات کے بعد وزیراعظم کے لئے وہ خود فیصلہ کریں گے، اگر وہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں تو فیصلہ بھی انہوں نے ہی کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا نہ صرف سیاست میں اپنا کردار ہے بلکہ پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے بھی وہیں ہیں۔ سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ شہبازشریف کا بھی حق ہے کہ وہ اچھے سیاستدان ہیں‘ انہوں نے پنجاب میں اپنی کارکردگی کا بہترین ثبوت دیا ہے۔








