اقوام متحدہ۔8دسمبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل یوکرین کی صورتحال پر 9 دسمبر بروز منگل ایک کھلا اجلاس منعقد کرے گی۔تاس کے مطابق دسمبر کے لیے کونسل کی صدارت رکھنے والے ملک سلووینیا کے مستقل مشن کی پریس سروس نے اتوار کو اس حوالے سے صحافیوں کو آگاہ کیا۔ترجمان کے مطابق اجلاس مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے (3 بجے سہ پہر جی ایم ٹی) شروع ہوگا۔ …
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرین پر اجلاس 9 دسمبر کو طلب

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔8دسمبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل یوکرین کی صورتحال پر 9 دسمبر بروز منگل ایک کھلا اجلاس منعقد کرے گی۔تاس کے مطابق دسمبر کے لیے کونسل کی صدارت رکھنے والے ملک سلووینیا کے مستقل مشن کی پریس سروس نے اتوار کو اس حوالے سے صحافیوں کو آگاہ کیا۔ترجمان کے مطابق اجلاس مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے (3 بجے سہ پہر جی ایم ٹی) شروع ہوگا۔ اجلاس کی درخواست سلووینیا نے اپنی قومی حیثیت میں کی تھی، جس کی حمایت ڈنمارک، فرانس، برطانیہ، یونان اور جنوبی کوریا نے بھی کی۔اجلاس میں یوکرین کی تازہ صورتحال، سلامتی کے خدشات اور خطے میں جاری کشیدگی پر غور کیے جانے کی توقع ہے۔







