اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان پر میانمار کا احتجاج

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان پر میانمار کا احتجاج، بیان سے بنگلا دیش کے ساتھ بات چیت کو سخت نقصان پہنچ سکتا ہے،آنگ سانگ سوچی ینگون۔ 08 نومبر (اے پی پی)میانمار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا روہنگیا لوگوں پر تشدد کے حوالے سے بیان بنگلہ دیش کے ساتھ ان کی اس مسئلہ پر بات چیت کو سخت نقصان پہنچا سکتا ہے۔بدھ کو میانمار …

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان پر میانمار کا احتجاج، بیان سے بنگلا دیش کے ساتھ بات چیت کو سخت نقصان پہنچ سکتا ہے،آنگ سانگ سوچی

ینگون۔ 08 نومبر (اے پی پی)میانمار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا روہنگیا لوگوں پر تشدد کے حوالے سے بیان بنگلہ دیش کے ساتھ ان کی اس مسئلہ پر بات چیت کو سخت نقصان پہنچا سکتا ہے۔بدھ کو میانمار کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سانگ سوچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک اور بنگلا دیش اس معاملے کو باہمی طور حل کر لیں گے کیونکہ یہ ان دونوں کا باہمی مسئلہ ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کا بیان ہم دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے سے جاری باہمی مذاکرات کو سخت نقصان پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میانمار نے بنگلا دیش کے وزیر خارجہ کو اس سلسلے میں میانمار آنے کی دعوت دی ہے اور وہ 16-17 نومبر کو میانمار کا دورہ کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو حکومت میانمار سے صوبہ رخائن میں فوجی آّپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply