اقوام متحدہ ۔5فروری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نےاعلان کیا ہے کہ انہوں نے جنرل اسمبلی کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق ایک نئے بین الاقوامی سائنسی پینل کی تشکیل کے لیے منتخب افراد کی فہرست پیش کر دی ہے۔شنہوا کے مطابق انتونیو گوتریش کے مطابق آزاد بین الاقوامی سائنسی پینل برائے مصنوعی ذہانت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی 40 ممتاز شخصیات پر مشتمل …
اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے مصنوعی ذہانت کے سائنسی پینل کے لیے اراکین کی فہرست پیش کر دی

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔5فروری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نےاعلان کیا ہے کہ انہوں نے جنرل اسمبلی کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق ایک نئے بین الاقوامی سائنسی پینل کی تشکیل کے لیے منتخب افراد کی فہرست پیش کر دی ہے۔شنہوا کے مطابق انتونیو گوتریش کے مطابق آزاد بین الاقوامی سائنسی پینل برائے مصنوعی ذہانت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی 40 ممتاز شخصیات پر مشتمل ہوگا، جو مختلف شعبہ جات میں گہری مہارت رکھتی ہیں۔
یہ پینل مصنوعی ذہانت کے حوالے سے دنیا کا پہلا مکمل طور پر آزاد اور عالمی سطح کا سائنسی ادارہ ہوگا۔نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انتو نیو گوتریش نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو پوری انسانیت کے فائدے کے لیے استعمال کو یقینی بنانے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پینل اے آئی کے بارے میں علم کے خلا کو کم کرنے اور معیشتوں و معاشروں پر اس کے حقیقی اثرات کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پینل کے ارکان کا انتخاب ایک عالمی اور کھلے عمل کے ذریعے کیا گیا، جس میں 2,600 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ منتخب تمام افراد اپنی ذاتی حیثیت میں خدمات انجام دیں گے اور کسی حکومت، ادارے یا کمپنی سے وابستہ نہیں ہوں گے۔سیکرٹری جنرل کے مطابق پینل کی مدتِ کار تین سال ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مسابقت بڑھ رہی ہے، سائنسی بنیادوں اور عالمی یکجہتی پر مبنی تعاون کی اشد ضرورت ہے، اور یہ پینل اس سمت میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔








