اقوام متحدہ جوہری ہتھیاروں پر پابندی کا معاہدہ آج منظور کرے گی

اقوام متحدہ ۔ 07 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ جوہری ہتھیاروں پر پابندی کا معاہدہ آج منظور کرے گی ۔اقوام متحدہ میں آج اس معاہدہ کی منظوری کا قوی امکان ہے جس کے تحت جوہری ہتھیاروں کو ممنوع قرار دے دیا جائے گا۔ اس معاہدہ پر ہونے والی رائے شماری کے مخالفین میں امریکا، برطانیہ، فرانس اور دوسری جوہری طاقتیں ہیں جوہری ہتھیاروں کے حامل ان ممالک نے معاہدہ …

اقوام متحدہ ۔ 07 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ جوہری ہتھیاروں پر پابندی کا معاہدہ آج منظور کرے گی ۔اقوام متحدہ میں آج اس معاہدہ کی منظوری کا قوی امکان ہے جس کے تحت جوہری ہتھیاروں کو ممنوع قرار دے دیا جائے گا۔ اس معاہدہ پر ہونے والی رائے شماری کے مخالفین میں امریکا، برطانیہ، فرانس اور دوسری جوہری طاقتیں ہیں جوہری ہتھیاروں کے حامل ان ممالک نے معاہدہ کے لیے جاری مذاکراتی عمل کا بائیکاٹ بھی کر رکھا تھا کیونکہ وہ اِس پابندی کو غیرحقیقی قرار دیتے ہیں۔ اس معاہدہ کے حامیوں کا خیال ہے کہ ٹریٹی کی منظوری ایک تاریخ سازعمل ہے۔ اقوام متحدہ کے کوسٹا ریکا سے تعلق رکھنے والے صدر نے بھی رائے شماری کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں پندرہ ہزار کے قریب جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

Leave a Reply