اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کا نوٹس لے، ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف کا یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، اقوام متحدہ گزشتہ 70برسوں سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، اقوام متحدہ گزشتہ 70برسوں سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں کسی بھی جماعت کی حکومت ہو وہ سب ہندوستانی مسلمانوں، پاکستان اور بالخصوص مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں خلاف اکٹھے ہیں۔ افتخار عارف نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار داد کے تحت کشمیریوں کوحق رائے دہی دلوائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے6 اپریل 2018کوبھارتی مقبوضہ کشمیر میں حالیہ شہید کیے جانے والے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منانے کا فیصلہ کیا۔اس موقع پرپورے پاکستان میں ایک ہی آوازہے کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے لیے یکجا ہے۔ڈائریکٹر جنرل افتخار عارف نے شہدائے کشمیر کے لیے دعا بھی کروائی۔

مزید خبریں