اقوام متحدہ ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کی کامیابی کا انحصار ایسے ٹھوس سیاسی اقدامات پر ہے جو تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں تنازعات کے سیاسی حل پر منتج ہوں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کے جدید امن …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال
اقوام متحدہ ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کی کامیابی کا انحصار ایسے ٹھوس سیاسی اقدامات پر ہے جو تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں تنازعات کے سیاسی حل پر منتج ہوں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کے جدید امن مشنز تنازعات سے بچنے اور عام شہریوں کے تحفظ کیلئے سیاسی سلامتی، انسانی اور ترقیاتی پہلوﺅں پر بھی توجہ مرکوز کر رہے ہیں، عام شہریوں کے تحفظ کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مسلح تنازعات کو شروع ہی نہ ہونے دیا جائے۔ ”تنازعات کی بنیادی وجوہات اور ان کے جامع سیاسی حل“ کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ تنازعات کو شروع ہونے سے روک کر ہم پائیدار امن کی طرف پیش رفت کر سکتے ہیں۔









